دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ67 لاکھ تک پہنچ گئی، 10 لاکھ 66 ہزار افراد ہلاک

واشنگٹن/نئی دہلی/ریوڈی جنیرو۔9اکتوبر (اے پی پی): دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ67 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 10 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے …

واشنگٹن/نئی دہلی/ریوڈی جنیرو۔9اکتوبر (اے پی پی): دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ67 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 10 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں اب تک کورونا وائرس سے1066984 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، متاثرین کی مجموعی تعداد 36763783 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد 8022331 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد78 لاکھ 33 ہزارسے زیادہ ہے، ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 17ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد7833763 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2590832 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک217738افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ50لاکھ25 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ادھر بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد69 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 893561 ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6906151 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 70496 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید964 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد966358 ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ59 لاکھ 6 ہزار افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1493884سے زیادہ ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک106521 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد50 لاکھ 29ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ49 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے27750 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد5029539 سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے465941 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید729 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 149034 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اب تک 44 لاکھ 14 ہزار کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔