اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):سپیکر اسد قیصر نے چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے تدارک اور انھیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ ٹاسک فورس کی سربراہی ایم این اے نفیسہ عنایت اللہ خٹک کریں گی۔ یہ فیصلہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد سے ممبران قومی اسمبلی، کیپیٹل …
سپیکر اسد قیصر نے چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے تدارک اور انھیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):سپیکر اسد قیصر نے چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے تدارک اور انھیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ ٹاسک فورس کی سربراہی ایم این اے نفیسہ عنایت اللہ خٹک کریں گی۔ یہ فیصلہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد سے ممبران قومی اسمبلی، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، پاکستان بیت المال، پاکستان سویٹ ہومز کے حکام اور خبیب فاونڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسٹریٹ چلڈرن اور بانڈڈ لیبر کو معیاری تعلیم، صحت، پیشہ ورانہ تربیت اور مائیکرو فنانس کی سہولیات مہیا کرکے انہیں قومی دھارے میں لانے کے طریقوں اور ذرائع پر غور کیا گیا۔ مختلف تجاویز پر تفصیلی غور و فکر کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ "اسپیشل ٹاسک فورس” ایک ماہ کے اندر اس مسئلے کے حل کے سلسلہ میں ایک مناسب طریق کار مرتب کرے گی۔ اسپیکر نے کہا کہ اس وقت تک اسٹریٹ چلڈرن اور بانڈڈ لیبر کی حالت زار بہتر نہیں ہوسکتی ہے جب تک موجود ملکی قوانین اور بہترین بین الاقوامی طریق کار کی کی روشنی میں اس مسئلے کی صحیح شناخت اور مطالعہ نہ ہو۔ اسپیکر نے خاتمہ غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن، NAVTEC، CRC کے حکام اور اسٹریٹ چلڈرن اینڈ بانڈڈ لیبر پر کام کرنے والے افراد اور تنظیموں کو ان کی بامقصد اور قیمتی آرا حاصل کرنے کے لئے ٹاسک فورس میں شریک کرنے کی بھی ہدایت کی۔








