کابل ۔9اکتوبر (اے پی پی):افغانستان سے امريکی فوج کا قبل از وقت انخلاء منفی ثابت ہو گا، عبداللہ عبداللہ افغانستان ميں اعلٰی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ امريکی فوجی دستوں کے قبل از وقت انخلاء کا منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے يہ بيان امريکی صدر کے اس بيان کے رد عمل ميں ديا، جس ميں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان ميں بقيہ …
افغانستان سے امريکی فوج کا قبل از وقت انخلاء منفی ثابت ہو گا، عبداللہ عبداللہ

مزید خبریں
کابل ۔9اکتوبر (اے پی پی):افغانستان سے امريکی فوج کا قبل از وقت انخلاء منفی ثابت ہو گا، عبداللہ عبداللہ
افغانستان ميں اعلٰی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ امريکی فوجی دستوں کے قبل از وقت انخلاء کا منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے يہ بيان امريکی صدر کے اس بيان کے رد عمل ميں ديا، جس ميں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان ميں بقيہ امريکی دستوں کو کرسمس سے قبل واپس بلايا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان نے اس پيشرفت کا خير مقدم کيا ہے۔ نيٹو کے سيکرٹری جنرل ژينس اشٹولٹن برگ نے اس ضمن ميں کہا کہ افغانستان سے غير ملکی فوجيوں کے انخلاء کے بارے ميں حتمی فيصلہ فوجی اتحاد کو مل کر کرنا چاہيے۔








