ورلڈ فوڈ پروگرام کو امن کے نوبل انعام سے نواز دیاگیا

اوسلو۔9اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے خوارک ’ڈبلیو ایف پی‘ کو تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی کو دور کرنے کے اقدامات اور حالات میں بہتری لانے کی کوششوں پر امن کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ناروے کی نوبل کمیٹی کی چیئر وومن بریت ریئس نے بتایا کہ اقوام متحدہ کا ورلڈ فوڈ پروگرام ہر …

اوسلو۔9اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے خوارک ’ڈبلیو ایف پی‘ کو تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی کو دور کرنے کے اقدامات اور حالات میں بہتری لانے کی کوششوں پر امن کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ناروے کی نوبل کمیٹی کی چیئر وومن بریت ریئس نے بتایا کہ اقوام متحدہ کا ورلڈ فوڈ پروگرام ہر سال تقریبا 88 ممالک کے 97 ملین افراد کی مدد کرتا ہے جس کے باعث اسے نوبل انعام سے نوازا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس انعام کی قیمت 1.1 ملین ڈالر ہے۔