عظیم دینی درسگاہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم علامہ ڈاکٹر عادل اور ڈرائیور کی شہادت پوری امت مسلمہ کے لئےایک اندوھناک سانحہ ہے‘پیر نورالحق قادری ‏

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری ‏نے عظیم دینی درسگاہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم علامہ ڈاکٹر عادل اور ڈرائیور کی شہادت دشمنان وطن اور دین کی بزدلانہ اور بہیمانہ جسارت اور پوری امت مسلمہ کے لئےایک اندوھناک سانحہ ہے، مجرمان کو گرفتار اور نشان عبرت بنایا جائیگا ،امن کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش ناکا م ہوگی۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری ‏نے عظیم دینی درسگاہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم علامہ ڈاکٹر عادل اور ڈرائیور کی شہادت دشمنان وطن اور دین کی بزدلانہ اور بہیمانہ جسارت اور پوری امت مسلمہ کے لئےایک اندوھناک سانحہ ہے، مجرمان کو گرفتار اور نشان عبرت بنایا جائیگا ،امن کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش ناکا م ہوگی۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا، دین اسلام کیلئے انکی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ ملک کے لئےجامعہ فاروقیہ کی دینی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ چند شرپسند عناصر ملک میں امن کی کوششوں کو سبوتاز کرنے کے در پر جن کو ناکام بنا دیا جائے گا۔