اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سندھ حکومت کی جانب سے ملوں کو گندم کی فراہمی روک کر مارکیٹ میں قلت پیدا کرناہے اور پورے ملک کو آٹے کی فراہمی کا بوجھ ایک صوبے یعنی پنجاب پر منتقل کررہی ہے ۔ ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا …
ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سندھ حکومت کی جانب سے ملوں کو گندم کی فراہمی روک کر مارکیٹ میں قلت پیدا کرناہے‘وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سندھ حکومت کی جانب سے ملوں کو گندم کی فراہمی روک کر مارکیٹ میں قلت پیدا کرناہے اور پورے ملک کو آٹے کی فراہمی کا بوجھ ایک صوبے یعنی پنجاب پر منتقل کررہی ہے ۔ ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول زرداری اور سندھ حکومت وفاق کی جانب سے امتیازی سلوک کے محض خدشات پر ہی چیخ و پکار شروع کر دیتے ہیں مگر آٹے کی بحران سے نجات میں اپنا کردار ادا کرنے کو بھی تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بوجھ میں کمی اور سندھ کے گوداموں میں محفوظ گندم چھڑوانے کیلئے عوام سندھ حکومت پر دبائوڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ہتھکنڈوں سے واضح ہے کہ روٹی ، کپڑا اور مکان کے نعرے سے ان کا سرے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا ایک حربہ ہے ۔








