وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیلانی کی قیادت میں کمیشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیلانی کی قیادت میں کمیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفد میں وزیربرائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد، مفتی گلزار احمد نعیمی، جئےپال چھبڑیا، وشنو راجا قوی، ڈاکٹر سارہ صفدر، آرچ بشپ سبیسشن فرانسس شا، …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیلانی کی قیادت میں کمیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفد میں وزیربرائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد، مفتی گلزار احمد نعیمی، جئےپال چھبڑیا، وشنو راجا قوی، ڈاکٹر سارہ صفدر، آرچ بشپ سبیسشن فرانسس شا، البرٹ ڈیوڈ، ڈاکٹر پمپل سنگھ، سروپ سنگھ، روشن خورشید بھاروچہ، داو¿د شاہ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، پارلیمانی سیکرٹری شنیلہ رتھ و دیگر شامل تھے۔ وزیراعظم نے قومی اقلیتی کمیشن کے کردر کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر مذہب کی آڑ میں معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں ہیں جسے ہم سب نے ملکر ناکام بنانا ہے۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ قومی کمیشن برائے اقلیت اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور اس حوالے سے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید خبریں