واشنگٹن/نئی دہلی/ریوڈی جنیرو۔12اکتوبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ77لاکھ 84 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک10 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 83لاکھ 30 ہزارسے زائد ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ77 لاکھ تک پہنچ گئی، 10 لاکھ81 ہزار سے زائد افراد ہلاک

مزید خبریں
واشنگٹن/نئی دہلی/ریوڈی جنیرو۔12اکتوبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ77لاکھ 84 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک10 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 83لاکھ 30 ہزارسے زائد ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں اب تک کورونا وائرس سے 1081808 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، متاثرین کی مجموعی تعداد37784070 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد 8330579 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد80 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک2 لاکھ 19ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 2644141 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 219695 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 5128162 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے66 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد71 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 9 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7120538 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے66732 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید816 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 861819 ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ6149535 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 109184 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد50 لاکھ 94ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ50 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12345 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5094979 سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے474308 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سےمزید290 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 150506ہے۔ برازیل میں اب تک 44 لاکھ 70 ہزار کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل کی سب سے زیادہ آبادی والا شہر ساو¿ پالو کورونا سے شدید متاثر ہے۔ ساو¿ پالو میں کورونا وائرس سے اب تک 37256 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ریوڈی جنیرو میں ہلاکتوں کی تعداد 19308 ہے۔








