احمدپورشرقیہ۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذپ نے کہا ہے کہ سیاست عبادت سمجھ کر کرتی ہوں، حلقے کی عوام کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے اور علاقے میں ترقیاتی کام کروانا میرا عزم ہے، میرے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں، میں جہاں رہوں میرا دل حلقہ کی عوام کے لیے دھڑکتا ہے اور میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا …
سیاست عبادت سمجھ کر کرتی ہوں، کنول شوذپ

مزید خبریں
احمدپورشرقیہ۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذپ نے کہا ہے کہ سیاست عبادت سمجھ کر کرتی ہوں، حلقے کی عوام کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے اور علاقے میں ترقیاتی کام کروانا میرا عزم ہے، میرے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں، میں جہاں رہوں میرا دل حلقہ کی عوام کے لیے دھڑکتا ہے اور میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسے سے خطاب میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق احمدپورشرقیہ کا نواحی علاقہ موضع فیض پور میں ترجمان عمران خان ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب اپنے آبائی حلقے میں محمد حامد کی درخواست پر پہنچی تو جلسہ گاہ پنڈل سے کھچا کھچ عوام سے بھر چکا تھا اور تحریک انصاف تحصیل صدر حافظ مظفر کریم اسلم کانجواکبر لنگاہ طارق مہر عمران بلوچ رفیع عباسی طارق چنڑ عدنان عباسی میاں حسن رضا یونس خالق و کثیر تعداد میں عوام نے ان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پرتباک استقبال کیا۔ انہوں نے جلسہ گاہ کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کروانا میری اولین ترجیح ہے اور حامد کی درخواست پر میں نے بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے 100 کے وی کا ٹرانسفارمر اپ گریڈ کرایا جس سے عوام بجلی سے مستفید ہو رہے ہیں اور یہاں پر گورنمنٹ ہائی سکول منظور کرا لیا ہے اب ہمارے بچے تعلیم حاصل کرنے دور نہیں جائیں گے اور یہاں پر کڑوا پانی پینے سے عوام گردوں کے مریض بن گئے ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے میں نے فلٹریشن پلانٹ لگانے کا حکم دیا ہے جس کا کام اگلے ہفتے شروع ہو جائے گا اور میٹل روڈ سڑکیں اور علاقے میں پارک لگانا میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔\








