وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرسے برطانیہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پیر کو وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر کا خیرمقدم کیا ۔ ملاقات میں وزارت داخلہ کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر برائے احتساب …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پیر کو وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر کا خیرمقدم کیا ۔ ملاقات میں وزارت داخلہ کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر برائے احتساب کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوبارہ داخلہ کے معاہدے اور ملزمان کی حوالگی کے معاہدے سے متعلق تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا اور دونوں نے ان معاہدوں سے متعلق تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ مذکورہ معاہدوں پر جلد از جلد عمل درآمد کے لئے پاکستان اور برطانیہ کی حکومت مل کر کام کرے گی

مزید خبریں