اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے ملک کا مال جی بھر کر لوٹنے کے علاوہ قومی دولت اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے بے دریغ استعمال کی۔بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ2017 میں کرپشن پر نااہل ہونے کے بعد این اے 120کے ضمنی الیکشن میں …
شریف خاندان نے ملک کا مال جی بھر کر لوٹنے کے علاوہ قومی دولت اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے استعمال کی،ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے ملک کا مال جی بھر کر لوٹنے کے علاوہ قومی دولت اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے بے دریغ استعمال کی۔بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ2017 میں کرپشن پر نااہل ہونے کے بعد این اے 120کے ضمنی الیکشن میں پری پول رگنگ کے ریکارڈ قائم کئے گئے، یکم اگست 2017 کو سپریم کورٹ نے حلقے میں ہر قسم کے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی کے باوجود 48 دنوں میں 3ارب کی59ترقیاتی سکیمیں اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں سے ایڈوانس میں شروع کرا دیں جن کے فنڈز جنوری18میں جاری کئے گئے۔معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے نام سے500 ملین کی17سکیمیں خلاف قانون شروع کی جن میں اس وقت کےسرکاری افسران نے غلاموں کی طرح غیر قانونی احکامات پر عمل کیا، ٹیپا جو کہ ان کاموں کو کرانے کی مجاز ہی نہ تھی سے غیر قانونی طور پر یہ کام کرائے گئے ،اداروں اور افسران کو کرپٹ کرنےاور اداروں کا کلچر تباہ کر کے (ن) لیگ نے ملک کا جو نقصان کیا اس کو ٹھیک کرنا بلاشبہ ایک بڑا چیلنج ہے۔








