وزیر خارجہ کی شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں فوجی قافلےپر بارودی سرنگ کے ذریعے کیے گئے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ‏شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں فوجی قافلےپر بارودی سرنگ کے ذریعے کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گرد حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے قافلے …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ‏شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں فوجی قافلےپر بارودی سرنگ کے ذریعے کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گرد حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بارودی سرنگ کے ذریعے حملہ دشمن کی بزدلانہ حرکت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امن اور استحکام ملک دشمن عناصر کی آنکھ میں کھٹکتا ہے ۔آج پوری قوم، دہشت گردی کے اس عفریت کو کچلنے کیلئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔