اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اور تخریبی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر حل طلب امور پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے …
پاکستان میں دہشتگردی اور تخریبی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، ڈاکٹر معید یوسف
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اور تخریبی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر حل طلب امور پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارت مظلوم مسلمانوں بالخصوص کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا ارتکاب کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کر رہی ہے۔









