اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ لوگوں نے کورونا وبا سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال کم کر دیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بالخصوص عوامی مقامات، دفاتر، بازاروں اور ریستوران وغیرہ میں اکثر لوگ ماسک استعمال نہیں کرتے جس سے وائرس پھیلنے …
عوامی مقامات پر ماسک کا کم استعمال افسوسناک ہے، تمام شہری ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد کریں، شیریں مزاری
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ لوگوں نے کورونا وبا سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال کم کر دیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بالخصوص عوامی مقامات، دفاتر، بازاروں اور ریستوران وغیرہ میں اکثر لوگ ماسک استعمال نہیں کرتے جس سے وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ کووڈ 19 سے بچنے کے لئے تمام شہری ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں، ماسک پہنیں، سماجی دوری اور ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے کے اصولوں پر موثر طور پر عمل کریں۔









