مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر ہنرمند افرادی قوت تیار کی جائے ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نیشنل سکلز یونیورسٹی کی سینیٹ کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نیشنل سکل یونیورسٹی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے،ہنر مند افرادی قوت نے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر ہنرمند افرادی قوت تیار کی جائے ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنی زیر ِصدارت نیشنل سکلز یونیورسٹی کی سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نیشنل سکل یونیورسٹی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے،ہنر مند افرادی قوت نے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر ہنرمند افرادی قوت تیار کی جائے ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنی زیر ِصدارت نیشنل سکلز یونیورسٹی کی سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ، سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت فرح حمید خان، ممبر ایچ ای سی فتح محمد مری، وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار، چیئرپرسن نیوٹک پروفیسر ڈاکٹر محمدعنایت اللہ خان او رسینیٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے اجلاس کو رواں مالی سال کے اہداف اور مجوزہ تعلیمی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ نیشنل سکلز یونیورسٹی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔ ہنر مند افرادی قوت نے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر ہنرمند افرادی قوت تیار کی جائے ۔