چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 625 مریض رپورٹ ، 14افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے، کوویڈ۔19 کے 26 ہزار 211 ٹیسٹ کئے گئے ، این سی او سی

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالہ سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 625 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 14 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 12 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالہ سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 625 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 14 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 12 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔19 کے 26 ہزار 211 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 182، پنجاب میں 8 ہزار 623، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 938، اسلام آباد میں 3 ہزار 697، بلوچستان میں 922، گلگت بلتستان میں 428 اور آزاد کشمیر میں 421 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 950 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوویڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکوویڈ۔19 کے لئے مختص ایک ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کوویڈ۔19 کے 80 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 461 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 507, بلوچستان میں 15 ہزار 704، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 84، اسلام آباد میں 18 ہزار 187، خیبرپختونخوا میں 38 ہزار 708، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 760 اور سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 134 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 673 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 583 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 310 اموات جبکہ 11 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 265 اموات، اسلام آباد میں کل 195 اموات، بلوچستان میں 148 اموات، گلگت بلتستان میں 90 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 82 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے 41 لاکھ 22 ہزار 69 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 805 مریض زیر علاج ہیں۔