احمدپورشرقیہ۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 28کروڑ روپے کے بجٹ سے نئے جدید طرز پر تعمیر ہونے والے بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ریلوے ہیڈکوارٹر اور ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے افسران سمیت ،شہریوں کی کثیر کے علاوہ حکومتی نمائندگان اور مقامی رہنما بھی موجود تھے،۔نئے ریلوے اسٹیشن کی عمارت کا نقشہ نیسپاک نے بنایا تھا، یہ منصوبہ 2016میں شروع ہوا جسے این ایل سی …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 28کروڑ روپے کے بجٹ سے نئے جدید طرز پر تعمیر ہونے والے بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا
احمدپورشرقیہ۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 28کروڑ روپے کے بجٹ سے نئے جدید طرز پر تعمیر ہونے والے بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ریلوے ہیڈکوارٹر اور ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے افسران سمیت ،شہریوں کی کثیر کے علاوہ حکومتی نمائندگان اور مقامی رہنما بھی موجود تھے،۔نئے ریلوے اسٹیشن کی عمارت کا نقشہ نیسپاک نے بنایا تھا، یہ منصوبہ 2016میں شروع ہوا جسے این ایل سی نے مکمل کیا اس جدید اسٹیشن کے باہر 20 دکانیں بھی بنائی گئی ہیں، جو کمرشل بنیادوں پر دی جائیں گی، پارکنگ ایریا، ویٹنگ ہال،ایڈوانس بکنگ، کرنٹ بکنگ، پارسل آفس، سی بی آئی جدید سگنل سسٹم کے دفاتر موجود ہیں۔









