لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وباءنے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوروناوائرس نے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کو بہت کم متاثرکیاہے،یوایس ایڈ کی جانب سے ملنے والے 46وینٹی لیٹرز بہت مددگارثابت ہوں گے۔وہ منگل کے روز ےہاں پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کی تقریب سے خطا ب کر رہی تھے۔اس موقع پرلاہورمیں قونصل جنرل آف امریکہ …
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کی تقریب میں شرکت
لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وباءنے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوروناوائرس نے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کو بہت کم متاثرکیاہے،یوایس ایڈ کی جانب سے ملنے والے 46وینٹی لیٹرز بہت مددگارثابت ہوں گے۔وہ منگل کے روز ےہاں پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کی تقریب سے خطا ب کر رہی تھے۔اس موقع پرلاہورمیں قونصل جنرل آف امریکہ کیتھرین روڈریگویز،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل اعوان،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزپی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرجاویدگردیزی،ڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرحافظ اعجاز،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹرتزین ضیا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل،پروفیسرجاویدچوہدری و دیگرافسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزےر نے کہا کہ کوروناوائرس نے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے لیاہے،اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوروناوائرس نے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کو بہت کم متاثرکیاہے،پاکستانی ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے انتہائی جانفشانی سے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا،11جون کو پنجاب میں کوروناوائرس کے بہت زیادہ مریض تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج تھے۔ انہوںنے کہاکہ یوایس ایڈ کی جانب سے ملنے والے 46وینٹی لیٹرز بہت مددگارثابت ہوںگے،پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی عوام کے خلوص کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ عطیہ میں ملنے والے وینٹی لیٹرز پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تقسیم کئے جائیں گے،خدمت انسانیت کیلئے پاکستان اور امریکہ کی کامیاب دوستی کا سفرجاری رہے گا۔صوبائی وزیر نے محکمہ صحت پنجاب کو46وینٹی لیٹرزعطیہ کرنے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ اداکیا۔سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان نے کہاکہ کوروناوائرس سے پاکستانی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگاہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے کوروناوائرس کے دوران مریضوں کی خدمت کرنے پرڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈریگویز نے کہاکہ امریکہ پاکستانی عوام کی مددجاری رکھے گا۔امریکی قونصل جنرل نے کہاکہ ڈاکٹریاسمین راشدکوکوروناوائرس کے دوران ہمیشہ فرنٹ لائن پر قیادت کرتے دیکھا۔امریکی قونصل جنرل نے کوروناوائرس کامقابلہ کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی بنانے پرپاکستان کی کاوش کوسراہا۔کیتھرین روڈریگویز نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو کوروناوائرس کے دوران بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔









