اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی آف پاکستان کی میزبانی میں ’’پاکستان۔افغانستان تجارت اور سرمایہ کاری فورم ‘‘کے موضوع پر 26اور 27اکتوبر 2020سیمینار منعقد ہوگا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر افغان پارلیمنٹ کے (ولولسی) جرگہ کے سپیکر میر رحمان رحمانی کی سربراہی میں 17رکنی پارلیمانی وفد سیمینار میں شرکت کرے گا۔ افغانستان کے پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر …
’’پاکستان۔افغانستان تجارت اور سرمایہ کاری فورم ‘‘کے موضوع پر 26اور 27اکتوبر 2020سیمینار منعقد ہوگا
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی آف پاکستان کی میزبانی میں ’’پاکستان۔افغانستان تجارت اور سرمایہ کاری فورم ‘‘کے موضوع پر 26اور 27اکتوبر 2020سیمینار منعقد ہوگا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر افغان پارلیمنٹ کے (ولولسی) جرگہ کے سپیکر میر رحمان رحمانی کی سربراہی میں 17رکنی پارلیمانی وفد سیمینار میں شرکت کرے گا۔ افغانستان کے پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قائم پارلیمانی دوستی گروپوں کی ایگزیکٹو کمیٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جو دو طرفہ تعلقات کومستحکم بنانے اور باہمی تجارت اورافغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیےایک فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ سیمینار میں پاکستان اور افغانستان کی سیاسی اور پارلیمانی قیادت کے علاوہ افغانستان کی تجارتی برادری کے نمائندے ، پاکستان کے دانشور ، ماہرین ،معروف سرمایہ کار تاجر برادری ، سول سوسائٹی اورمیڈیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔سیمینار میں دونوں ممالک کے پارلیمانی میں رابطوں میں اضافے اور دوطرفہ تجارتی تعلقات اور علاقائی امن و سلامتی سمیت دونوں ممالک کے مابین دیگر حل طلب امور کو زیر غور لایا جائے گا ۔اس دو روزہ سیمینار میں افتتاحی اور اختتامی تقریبوں کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے سے متعلق مختلف موضوعاتی اجلاس منعقد ہونگے ۔ سیمینار کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گےاور کلیدی خطاب کریں ۔ سیمینار کی افتتاحی تقریب کے دوران افغان صدر اشرف غنی کا ویڈیو پیغام بھی ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔اس سیمینار کو دونوں اقوام کو مزید قریب لانے کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جارہا ہے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ سیمینار دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ اس سیمینار سے دونوں برادر ممالک کے مابین سیاسی اور پارلیمانی تعاون اور ہم آہنگی کی بھی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔









