اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق ، سید فخر امام نے منگل کے روز تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ ایک مشاورتی آن لائن اجلاس کی صدارت کی۔ چاروں صوبوں نے افراط زر کو روکنے کے لئے گندم کی ریلءز کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے۔پنجاب نے رواں سال 7 جولائی سے اپنی گندم ریلیز کا آغاز کیا تھا۔اجلاس کو بتایا گیا …
وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام کی زیر صدارت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کےساتھ مشاورتی آن لائن اجلاس
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق ، سید فخر امام نے منگل کے روز تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ ایک مشاورتی آن لائن اجلاس کی صدارت کی۔ چاروں صوبوں نے افراط زر کو روکنے کے لئے گندم کی ریلءز کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے۔پنجاب نے رواں سال 7 جولائی سے اپنی گندم ریلیز کا آغاز کیا تھا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی سرکاری ریلیز سولہ ہزار ٹن یومیہ سے بڑھا کر بیس ہزار ٹن یومیہ کر دی گئی ہے ۔ آئندہ ایک دو روز میں اسے پچیس ہزار ٹن یومیہ کیا جا رہا ہے۔ .چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ عوام الناس کو آٹا سستے نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اب تک 196 سہولت بازار قائم کیے جا چکے ہیں۔چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی باقاعدہ ریلیز کا عمل آئندہ ایک دو روز میں شروع ہو جائے گا۔اسی طرح کے پی کے نے 7 اگست سے گندم کی ریلیز شروع کردی۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بھی اجلاس کو گندم کی دستیابی اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے اٹھائے جانے والے انتظامی اقدامات بشمول سستے بازار کے قیام سے متعلق اجلاس کو تفصیلی طور پر بریف کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے گندم کی سرکاری ریلیز 3 ہزار ٹن یومیہ سے بڑھا کر 4 ہزار ٹن یومیہ کر دی جائےۓ گی۔









