وزیر اعظم عمران خان کی راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی اہمیت کے پیش نظر منصوبے کی بر وقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام رکاوٹیں دور اور قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ وہ منگل کو یہاں راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء شبلی فراز، سید …

لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی اہمیت کے پیش نظر منصوبے کی بر وقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام رکاوٹیں دور اور قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ وہ منگل کو یہاں راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء شبلی فراز، سید فخر امام، مشیر شہزاد اکبر، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، مشیر وزیراعلی ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکریٹری پنجاب، سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی،صدر بینک آف پنجاب، نائب چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کمشنر لاہور اور سینیئر افسران شرکت کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو منصوبے کے حوالے سے پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب اور پورے پاکستان کے لئے اہم ہے، اس کی وجہ سے زر مبادلہ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے کی بر وقت تکمیل ہونی چاہئے، اس ضمن میں ہر رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں اور مکمل شفافیت سے کام پورا کیا جائے۔