اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کے طویل رخصت پر چلے جانے کے بعد سندھ حکومت اور اس کی نااہل گورننس ایک ظالمانہ مذاق ثابت ہو رہی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا اصل انچارج کون ہے جو اسے چڑیا …
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا بیان
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کے طویل رخصت پر چلے جانے کے بعد سندھ حکومت اور اس کی نااہل گورننس ایک ظالمانہ مذاق ثابت ہو رہی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا اصل انچارج کون ہے جو اسے چڑیا گھر سے بھی بدتر چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں 12 سال سے زائد عرصہ میں پولیس کو سیاسی بنانے کی وجہ سے قانون کا آسان سا نفاذ بھی مذاق بن کررہ گیا ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ وہ یہ دعویٰ کرنے کے بارے میں کیسے سوچ سکتے ہیں کہ آدھی رات کو آئی جی کو اغواءکیا گیا تھا، یہ کس کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یاد دلاتا ہوں کہ جہاں تک سندھ حکومت کا تعلق ہے اومنی گروپ ریاست سے بالاتر اصل ریاست تھی۔ اومنی گروپ کی جے آئی ٹی پڑھیں اس سے سب واضح ہوجائے گا۔









