اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے اسلام آباد کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے قانون کرایہ داری کی منظوری دے دی ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قانون کرایہ داری اسلام آباد کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور تحریک انصاف اسلام آباد کے 2018 کے انتخابی منشور میں …
قومی اسمبلی نے قانون کرایہ داری کی منظوری دے دی ہے، اسد عمر کا ٹویٹ
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے اسلام آباد کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے قانون کرایہ داری کی منظوری دے دی ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قانون کرایہ داری اسلام آباد کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور تحریک انصاف اسلام آباد کے 2018 کے انتخابی منشور میں یہ شامل تھا۔ انہوں نے اسلام آباد کے تمام تاجروں کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔









