وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی سے سول سروس اکیڈمی ایلومینائی کے عہدیدران کی ملاقات

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی سے سول سروس اکیڈمی ایلومینائی کے عہدیدران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے سول سروس اکیڈمی ایلومینائی کے عہدیدران جاوید نثار اور رائو تحسین کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران سول سروس اکیڈمی ایلومینائی کے اغراض و مقاصد اور اس کو مزید فعال بنانے …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی سے سول سروس اکیڈمی ایلومینائی کے عہدیدران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے سول سروس اکیڈمی ایلومینائی کے عہدیدران جاوید نثار اور رائو تحسین کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران سول سروس اکیڈمی ایلومینائی کے اغراض و مقاصد اور اس کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ایلومینائی کے عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ سول سروس اکیڈمی ایلومینائی افسران کے درمیان روابط بڑھانے کے لئے بڑا فعال کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا سول سروس اکیڈمی ایلومینایئ کی ریٹائرڈ اور حاضر سول افسران کی بہبود اور معاونت کے لئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ سول سروس میں ایک عمر گزاری جاتی ہے اور اس دوران ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ ہونا بہت اہم اور ضروری ہے، نوجوان افسران کو محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔