گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 660 کیس، 19 اموات رپورٹ، 26 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 660 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 19 متاثرہ افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 16 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 660 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 19 متاثرہ افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 16 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 26 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 487, پنجاب میں 9 ہزار 386, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 707, اسلام آباد میں 3 ہزار 798, بلوچستان میں 1 ہزار 14,گلگت بلتستان میں 433, آزاد کشمیر میں 845 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 674 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر88 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 378 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 564, بلوچستان میں 15 ہزار 717, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 91، اسلام آباد میں 18 ہزار 309, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 779، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 936 اور سندھ میں 1 لاکھ 42 ہزار 348 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 692 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 587 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 319 اموات جبکہ 8 مریض ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 265 اموات،اسلام آباد میں کل 199 اموات جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 148 اموات، گلگت بلتستان میں 90 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 84 اموات جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 41 لاکھ 48 ہزار 739 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 833 مریض زیر علاج ہیں۔