مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):واپڈانے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 35600کیوسک اور اخراج46000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 5900کیوسک اور اخراج 5900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد5400 کیوسک اور اخراج30000کیوسک، …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):واپڈانے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 35600کیوسک اور اخراج46000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 5900کیوسک اور اخراج 5900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد5400 کیوسک اور اخراج30000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد14900کیوسک اور اخراج7000 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1526.19 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.660 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1214.55 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.301 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.176 ملین ایکڑ فٹ ہے۔