پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ کے مقابلہ میں 26.55فیصد کمی ہوئی ، پی بی ایس

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 26.55فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات ( پی بی ایس) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق 2019.20کے اس عرصہ میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات 31لاکھ 69ہزار ڈالر سے زائدرہی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے اس …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 26.55فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات ( پی بی ایس) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق 2019.20کے اس عرصہ میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات 31لاکھ 69ہزار ڈالر سے زائدرہی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے اس عرصہ میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات کاحجم 23 لاکھ 28ہزار 132 ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس عرصہ میں خام تیل کی درآمد میں 15.86فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 6لاکھ 92 ہزار 729 ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 8لاکھ 23 ہزار 324 ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا ہے۔