فیصل آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ فیض اللہ کموکا نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی زندگی میں آزادی کاسورج جلدطلوع ہوگا،حق خودارادیت کشمیری بھائیوں کاانسانی وقانونی حق ہے، 27 اکتوبر 1947 تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران …
حق خودارادیت کشمیری بھائیوں کاانسانی وقانونی حق ہے 27، اکتوبر 1947 تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ فیض اللہ کموکا
فیصل آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ فیض اللہ کموکا نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی زندگی میں آزادی کاسورج جلدطلوع ہوگا،حق خودارادیت کشمیری بھائیوں کاانسانی وقانونی حق ہے، 27 اکتوبر 1947 تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں اورجدوجہد نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان کا مقصد کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ہرفورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گے،کشمیری قوم ہمت ہارنے والی نہیں ہے،شہیدوں کالہو ایک دن ضرور رنگ لائیگا،بھارتی ظلم کی رات سے ایک دن آزادی کی صبح ضرور نمو دارہوگی۔پاکستان کا ہر مرد، عورت اور بچہ پاک فوج کا سپاہی ہے،ہم نے جنگیں ایمان اور جذبے کی بنیاد پر لڑی ہیں۔مودی اور ہٹلر کے درمیان کوئی فرق نہیں اور ہم دنیا کو مودی کا اصلی چہرہ دکھاتے رہیں گے۔ ہمیں پورا یقین ہے کشمیر کی بہادر عوام کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور بھارتی ظلم اور بربریت کاسورج جلد غروب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے خون سے جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ، بزرگ اور ہر شہری کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکل کر کشمیریوں کو یہ باور کروارہا ہے کہ بھارتی تسلط سے نجات کی جدو جہد میں وہ تنہا نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی کر فیو کی وجہ سے کشمیریوں کو خوراک، ادویات، بنیادی ضروریات اورسہولیات میسر نہیں ہیں بد قسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں کو مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے جو کردار ادا کر نا چاہیے وہ ادا نہیں کر رہے جسکی وجہ سے آج لاکھوں کشمیری بھارتی مظالم کا شکار ہیں۔









