گور نر پنجاب کی جانب سے بلوچستان ،گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلباءکیلئے4سالہ سکالر شپ پروگرام کااعلان

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بلوچستان ،گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلباءکےلئے4سالہ سکالر شپ پروگرام کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی یونیورسٹیز میں ان علاقوں کے3200طلباءکو 100فیصد اور16852طلباءکو 50فیصد سکالر شپ دی جائے گی۔72سالہ تاریخ میں پہلی بارپنجاب سے اتنا بڑا سکالر شپ پروگرام دیا جارہا ہے انشاءاللہ ان علاقوں کے کسی بھی طا لب علم کو فیس نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹیزسے …

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بلوچستان ،گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلباءکےلئے4سالہ سکالر شپ پروگرام کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی یونیورسٹیز میں ان علاقوں کے3200طلباءکو 100فیصد اور16852طلباءکو 50فیصد سکالر شپ دی جائے گی۔72سالہ تاریخ میں پہلی بارپنجاب سے اتنا بڑا سکالر شپ پروگرام دیا جارہا ہے انشاءاللہ ان علاقوں کے کسی بھی طا لب علم کو فیس نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹیزسے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ایچی سن اور کیڈ ٹ کالجز سے بھی ان طلباءکے لئے سکالر شپ پروگرام کی تجاویز مانگ لیں ہیں طلباءکو ان تعلیمی اداروں میں بھی سکالر شپ دی جائے گی ۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کے روز گور نر ہاوس لاہور میں بلوچستان ،گلگت بلتستان اور فاٹا کے مختلف یونیورسٹیزمیں زیر تعلیم طلباءکے ہمراہ پریس کانفر نس کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کی یہ واضح پالیسی ہے کہ اوپن میرٹ پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے بلوچستان ،گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلباءفیس نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی سے فارغ نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں10سالوں کے دوران وفاقی اور پنجاب حکومت نے بلوچستان،‘گلگ، بلتستان اور فاٹا کے طلباءکے لے سکالر شپ فنڈز نہیں دیا جسکی وجہ سے یو نیورسٹیز نے ان علاقوں کے طلباءکو سکالرشپ کی فراہمی کا پروگرام ہی ختم کرد یا مگر اب پنجاب حکومت نے پہلے مر حلے میں 2کروڑ سالانہ دینے کا اعلان کرد یا ہے جو 4سال بعد 8کروڑ ہو جائیں گے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی تمام پبلک یونیورسٹیز اپنے خرچ سے 50فیصد سکالر شپ دیں گی اور ہاسٹل کی فیس میں بھی50فیصد رعایت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سکالر شپ کے مسلہ پر میں نے بلوچستان کا دَورہ بھی کیا ہے جہاں میری گور نراور وزیر اعلی بلوچستان کے علاوہ بلوچستان کے وزیر تعلیم سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور جن طلباءکو پنجاب کی یونیورسٹیز میں50فیصد سکالر شپ دی جائے گی انکو بقایا 50فیصدسکالر شپ بلوچستان کی حکومت دے گی اور ان طلباءکو کسی قسم کے پیسے نہیں دینے پڑ یں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مَیں سماجی شعبے میں بھر پور کام کر نیوالے گوہر اعجاز،میاں احسن ،میاں طلعت،انوار غنی اورجاوید بھٹی کا بھی شکر یہ اداکر تاہوں کہ جنہوںنے سالانہ 200اور4سالوں کے دوران 800طلباءکو 100فیصد سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں پر ائیوٹ یونیورسٹیز میں سے یوایم ٹی216طلبا،یونیورسٹی آف لاہور بھی216طلباءکو100فیصد سکالر شپ دے گی ڈاکٹر امجد ثاقب کی زیر قیادت کام کر نیوالی اخوت فاﺅنڈیشن 400طلباءکو 100فیصد سکالر شپ دے گی اور انشااللہ ہم ان علاقوں کے طلبا کے تعلیمی مشن کو ہر صور ت یقینی بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی بھی سالانہ100طلباءکو 100فیصد سکالر شپ کے ساتھ ساتھ ماہانہ 3ہزار روپے بھی دے گی پبلک یونیورسٹیز، سرکاری یونبورسٹیز اورفر ینڈز آف لاہور 3200طلباءکو سوفیصد جبکہ 16852طلباءکو 50فیصد سکالرشپ دی جائیگی جومجموعی طور پر20052طلباءکے لے ریلیف ہوگا ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ پہلے مر حلے میں 4سال کیلئے اس سکالر شپ پروگرام کو شروع کیا جارہا ہے جس پرکروڑوں روپے خرچ ہوں گے میں بلوچستان ،گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلباءکو یقین دلاتاہوں کہ اسکے بعد بھی یہ سکالر شپ پروگرام ختم نہیں ہوگا کیونکہ ہم نے ایسے اقدامات کو یقینی بنایا ہے جسکی وجہ یہ پروگرام جاری رہے گا ۔