اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کے 27 پوائنٹس میں سے 21 کو کلیئر کر کے نمایاں پیشرفت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ انشاء اللہ ہم فروری میں گرے لسٹ سے باہر آ جائیں گے۔ یہ کامیابی پاکستان اور اس کے عوام کے …
پاکستان نے فیٹف کے 27 پوائنٹس میں سے 21 کو کلیئر کر کے نمایاں پیشرفت کی ہے، شہریار آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کے 27 پوائنٹس میں سے 21 کو کلیئر کر کے نمایاں پیشرفت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ انشاء اللہ ہم فروری میں گرے لسٹ سے باہر آ جائیں گے۔ یہ کامیابی پاکستان اور اس کے عوام کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کے تمام حربوں کو ناکام بنا دیں گے۔ انشاء اللہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔








