اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو فروری 2021 تک گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان کیا ہے اور فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔جمعہ کو فنانس ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے 23 اکتوبر 2020 کو اپنے پلینری اجلاس میں پاکستان کی فیٹف ایکشن پلان پر پیشرفت …
پاکستان فروری 2021 تک گرے لسٹ میں رہے گا ، فیٹف نے ایکشن پلان کے نکات پر پاکستان کی نمایاں پیشرفت کی تعریف کی ہے، نامکمل کیٹیگری میں کوئی آئٹم باقی نہیں ، فنانس ڈویژن

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو فروری 2021 تک گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان کیا ہے اور فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔جمعہ کو فنانس ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے 23 اکتوبر 2020 کو اپنے پلینری اجلاس میں پاکستان کی فیٹف ایکشن پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور یہ تسلیم کیا کہ پاکستان نے ایکشن پلان کے تمام نکات میں پیش رفت کی ہے اور 27 میں سے 21 نکات پر کام مکمل کر لیا ہے۔ فیٹف نے ایکشن پلان کے نکات پر پاکستان کی نمایاں پیشرفت کی تعریف کی ہے۔ فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد پر پاکستان کی پائیدار اور ناقابل واپسی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے ، فیٹف نے اجلاس میں مجموعی طور پر ایکشن پلان کے 9 نکات کو اپ گریڈ کیا ہے اور نامکمل کیٹیگری میں کوئی آئٹم باقی نہیں ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس سے پہلے پاکستان نے 27 میں سے 14 نکات پر عملدرآمد کر لیا تھا اور اب فیٹف نے ایکشن پلان کے باقی 13 نکات کی تعمیل کا جائزہ لیا۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جن نکات پر عملدرآمد کر لیا ہے ان میں فنانس سیکٹر کے انتہائی اہمیت کے حامل شعبے، غیر قانونی حوالا/ہنڈی ، کراس بارڈر کرنسی رجیم، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں بین الاقوامی تعاون، انسداد دہشتگردی کے قانون میں ترامیم، مالیاتی اداروں کی جانب سے مخصوص مالیاتی پابندیوں کا نفاذ ،اے ایم ایل/سی ایف ٹی کی خلاف ورزیوں پر پابندیاں عائد کرنے اور نامزد افراد اور اداروں کے ذریعہ کنٹرول کردہ سہولیات اور خدمات، شامل ہیں، یہ پاکستان کی حکومت کی کوششوں پر فیٹف کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے تاہم اجلاس نے پاکستان کی درجہ بندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان چھ نکات پر پہلے ہی سے کافی کام کیا جا چکا ہے۔ پاکستان اپنی حکمت عملی کے تحت فروری 2021 تک باقی ماندہ نکات مکمل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ فیٹف فروری 2021 میں پاکستان کی پیش رفت کا اگلا جائزہ لے گا۔فیٹف اجلاس 18سے23 اکتوبر 2020 تک منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر محمد حماد اظہرنے کی۔ پاکستان نے اپنے کیس کو موئثر انداز میں پیش کیا اور ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔








