پاکستان افغانستان کی خودمختاری،خوشحالی اور مستحکم امن کاخواہاں ہیں،گورنرخیبرپختونخوا

پشاور۔24اکتوبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری،خوشحالی اور مستحکم امن کاخواہاں ہیں،پرامن اور صحت مند افغانستان سے سب سے بڑا فائدہ پاکستان کو ہوگااور ہم اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ افغان ہی اپنے ملک کے مستقبل کافیصلہ کرنے کے مختار ہیں،دونوں ممالک مل کردیگرمسائل کی طرح مشترکہ کوششوں سے اس خطے کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں …

پشاور۔24اکتوبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری،خوشحالی اور مستحکم امن کاخواہاں ہیں،پرامن اور صحت مند افغانستان سے سب سے بڑا فائدہ پاکستان کو ہوگااور ہم اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ افغان ہی اپنے ملک کے مستقبل کافیصلہ کرنے کے مختار ہیں،دونوں ممالک مل کردیگرمسائل کی طرح مشترکہ کوششوں سے اس خطے کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کوپاک افغان طورخم سرحد پرپولیوکے عالمی دن کے حوالے سے انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے گورنر ضیاالحق امر خیل نے بھی شرکت کی جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا بھی تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پردونوں ہمسایہ ممالک کے صوبائی گورنرز نے تقریب میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرشاہ فرمان کاکہناتھاکہ طورخم سرحد پر انسداد پولیو مہم کی تقریب پاکستان اور افغانستان کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے عزم کا اظہار ہے،پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے آج دونوں ممالک کے گورنرز اکٹھے ہوئے ہیں جس کا مقصد اپنے بچوں کو پولیو مرض سے مکمل نجات دلاناہے۔انہوں نے کہاکہ آج یہ ثابت ہو گیا کہ پولیوعلاقائی مسئلہ نہیں بلکہ ہمارے صحت مندمستقبل کاسوال ہے۔گورنرنے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین برادرانہ اورمضبوط ثقافتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں بد امنی سے پاکستان بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔پاکستان کواس بات پر یقین ہے کہ صرف افغان عوام ہی اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرامن افغانستان سے خطے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گااورخطے میں ترقی وخوشحالی آئیگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ننگرہار کے گورنر ضیا الحق امرخیل نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ملکر پولیوکاخاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیوکاخاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ افغانستان اورپاکستان کے عوام ایک دوسرے کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اوردونوں ممالک مل کرمستقبل کومحفوظ بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔اس موقع پر خیبرپختونخوا کے وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے گورنرز کی طرف سے بچوں کو پولیوکے قطرے پلانا ایک اچھا اقدام ہے جوکہ سرحد کے اطراف پولیوکے خاتمے کیلئے ایک مضبوط کوآرڈینیشن ثابت ہوگی۔ تیمورسلیم جھگڑا نے کہاکہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح خیبرپختونخوا حکومت انسداد پولیو کاعالمی دن اس عزم کے ساتھ منارہی ہے کہ اس خطے کو بہت جلد پولیو جیسے موذی مرض سے نجات دلائیں گے۔