اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):تعمیراتی اورکان کنی مشینری کی درآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.87 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں تعمیراتی اورکان کنی مشینری کی درآمدات کا حجم 31.29 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 6.87 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی …
تعمیراتی اورکان کنی مشینری کی درآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 6.87 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):تعمیراتی اورکان کنی مشینری کی درآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.87 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں تعمیراتی اورکان کنی مشینری کی درآمدات کا حجم 31.29 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 6.87 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تعمیراتی اورکان کنی مشینری کی درآمدات کا حجم 33.60ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 25.09 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 94.32 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 125.92 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر2020 تک کی مدت میں الیکٹریکل مشینری کی درآمدات میں 35.94 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔








