اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ وہ وقت جلد آئے گا جب بھارت ہار جائے گا، کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ منگل کو نیشنل پریس کلب میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے …
کشمیریوں پر ظلم و جبر کا دور جلد ختم ہو گا، مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضہ سے آزاد ہو گا، مشعال ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ وہ وقت جلد آئے گا جب بھارت ہار جائے گا، کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ منگل کو نیشنل پریس کلب میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر1947 کو جعلی الحاق کا ڈرامہ رچا کر کشمیر میں فوج بھیج کر ریاست کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا ۔ بھارتی قبضے کے بعد ہر روز کشمیری قتل کئے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ 70 سالوں سے کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے نوجوان قتل اور عورتیں بیوہ ہو رہی ہیں، کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و جبر کا دور جلد ختم ہو گا کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔ وہ وقت جلد آئے گا جب بھارت ہار جائے گا اور کشمیریوں کو آزادی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بندوق کی نوک پر کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، کشمیری قیادت کو جیل میں ڈال کر آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلم کھلا انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بین الاقوامی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے تاکہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو بھارت میں مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج داخل کیں اور کشمیریوں پر مظالم کا وہ سلسلہ شروع کیا جو آج تک بند نہیں ہو سکا، کشمیریوں نے بھارت کے کسی بھی ظلم کے آگے سرتسلیم خم نہیں کیا اور ان کی آزادی کی تحریک روز بروز تیز ہو رہی۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے بھارت طاقت کے بل بوتے پر آزادی کی تحریک کو دبانا چاہتا ہے اور کشمیریوں نے بھارت جے اس اقدام کو نہ صرف مسترد کیا ہے بلکہ بھارت نے کشمیریوں کے ڈر اور خوف سے پوری وادی کو کرفیو لگا کر جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔








