اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مغربی دنیا بالخصوص یورپ کی جانب سے ہمارے پیارے نبی ﷺکے گستاخانہ خاکوں کے ذریعے حملوں اور اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر امت مسلمہ میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے، مغربی دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ مسلمانوں کو برابر عزت دینی ہے، ہمارے عقیدے اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی ہرگز قبول نہیں، …
وزیراعظم عمران خان کا گستاخانہ خاکوں کے تناظر میں مسلمان ممالک کے سربراہان کو خط

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مغربی دنیا بالخصوص یورپ کی جانب سے ہمارے پیارے نبی ﷺکے گستاخانہ خاکوں کے ذریعے حملوں اور اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر امت مسلمہ میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے، مغربی دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ مسلمانوں کو برابر عزت دینی ہے، ہمارے عقیدے اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی ہرگز قبول نہیں، مسلمان رہنمائوں کو اسلامو فوبیا کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مسلمان ممالک کے سربراہان کو لکھے گئے خط میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مغربی دنیا بالخصوص یورپ کی جانب سے ہمارے پیارے نبی کے خاکوں کے ذریعے حملوں اور اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر امت مسلمہ میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے، لیڈر شپ کی سطح پر حالیہ بیانات اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات سے اس بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی عکاسی ہوتی ہے جو کہ یورپی ممالک میں پھیل رہا ہے جہاں مسلمانوں کی بڑی آبادی مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں مساجد بند کی جا رہی ہیں، خواتین کو عوامی مقامات پر اپنی مرضی کے کپڑے پہننے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف پادری اور رہبائوں کو اپنا مذہبی لباس پہننے کی اجازت ہے۔ ان ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک بہت زیادہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان ممالک کی قیادت رسول اکرم کی ذات سے امت مسلمہ کے دلی لگائو کو سمجھنے سے عاری ہے جس کے نتیجہ میں خطرناک اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ مسلمانوں کو برابر عزت دینی ہے، ہمیں مغربی ممالک کو اپنی اقدار سے آگاہ کرنا ہو گا، ہمارے عقیدے اور پیغمبر اسلام ﷺکی شان میں گستاخی ہرگز قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نفرت انگیز مواد کی متحمل نہیں ہو سکتی، نفرت انگیز مواد اور منافرت سے انتہا پسندوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بوسنیا، افغانستان، عراق اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا، مسلمان رہنمائوں کو اسلامو فوبیا کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاست مدینہ اور میثاق مدینہ کے تحت امن اور برداشت کا سبق دیا گیا ہے۔








