اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے بزرگ صحافی ، دانش ور اورشاعر سید سعود ساحر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید سعود ساحر کے انتقال سے صحافتی میدان میں پیدا ہونے والا خلا …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا بزرگ صحافی سید سعود ساحر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے بزرگ صحافی ، دانش ور اورشاعر سید سعود ساحر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید سعود ساحر کے انتقال سے صحافتی میدان میں پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔








