وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت حملے کی مذمت

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آسٹریا کے شہر ویانا میں دہشت گردی اوربے گناہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات انتہائی افسوس ناک ہیں ۔دہشتگردی کے اس واقعہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آسٹریا کے شہر ویانا میں دہشت گردی اوربے گناہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات انتہائی افسوس ناک ہیں ۔دہشتگردی کے اس واقعہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے ۔وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے آسٹریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔\