اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، قومی ورثہ اور ثقافت شفقت محمود نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اظہار آزادی رائے کی حدود سے متعلق بیان پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالخصوص مسلمانوں کے جذبات کو مجروع نہ کریں، بہت سارے یورپی ممالک ہولوکاسٹ کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور ہولوکاسٹ پر کسی بھی قسم کی …
شفقت محمود کی کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، قومی ورثہ اور ثقافت شفقت محمود نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اظہار آزادی رائے کی حدود سے متعلق بیان پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالخصوص مسلمانوں کے جذبات کو مجروع نہ کریں، بہت سارے یورپی ممالک ہولوکاسٹ کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور ہولوکاسٹ پر کسی بھی قسم کی تنقید یا سوال کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، لہذا مغربی دنیا کو بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو یکساں احترام دینے کے بارے میں سمجھنا چاہئے۔ منگل کو انہوں نے یہ بات کینیڈا کے ہائی کمشنر ایچ ای وینڈی گلیمر سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیکنالوجی۔ ڈریون تعلیم کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو طالبات پانچویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتی، ان کو انٹرنیٹ، پروجیکٹر اور اسمارٹ فون کے استعمال سے دہلیز پر تعلیم دینے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت پورے ملک میں انٹرنیٹ رابطے بڑھانے کے لئے کوشاں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام اسکولوں میں طلباءکے لئے انٹرنیٹ کو یقینی بنایا جائے۔ کینیڈا کے ہائی کمشنر ایچ وینڈی گلیمر نے پاکستانی طلباءکی صلاحیتوں ، محنت اور توانائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کینیڈا مزید پاکستانیوں کو کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ دونوں فریقین نے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ایجوکیشن فرح حامد خان اور سیکرٹری قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن نوشین جاوید نے بھی موجود تھیں۔








