بوسنیا ہرزیگووینا کے صدرشفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پر (کل) پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):بوسنیا ہرزیگووینا کے صدرشفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پر (کل)بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔ بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ۔ وزیر برائے سیکیورٹی اور صدارتی مشیروں سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ دفتر خارجہ کے مطابق صدرشفیق جعفرووچ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی، وزیر …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):بوسنیا ہرزیگووینا کے صدرشفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پر (کل)بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔ بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ۔ وزیر برائے سیکیورٹی اور صدارتی مشیروں سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ دفتر خارجہ کے مطابق صدرشفیق جعفرووچ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، مشیر تجارت و سرمایہ کاری سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔