عوام سے فراڈ ہو رہا ہے،صبح 4 بجے والے ووٹ نتائج میں نہ شامل کئے جائیں اور اس کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،ڈونلڈٹرمپ

نیویارک۔4نومبر (اے پی پی):ریپبلکن امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام سے فراڈ ہو رہا ہے جو ہمارے ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے، اچانک نتائج آنا بند ہو گئے جو کہ ایک بڑا فراڈ ہے، صبح 4 بجے والے ووٹ نتائج میں نہ شامل کئے جائیں اور اس کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ بدھ کو وائٹ ہاوس میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے …

نیویارک۔4نومبر (اے پی پی):ریپبلکن امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام سے فراڈ ہو رہا ہے جو ہمارے ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے، اچانک نتائج آنا بند ہو گئے جو کہ ایک بڑا فراڈ ہے، صبح 4 بجے والے ووٹ نتائج میں نہ شامل کئے جائیں اور اس کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ بدھ کو وائٹ ہاوس میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرے نزدیک ہم الیکشن جیت چکے ہیں لیکن اچانک نتائج آنا بند ہو گئے جو کہ عوام کے ساتھ ایک بڑا فراڈ ہے، یہ بڑے دکھ کا لمحہ ہے تاہم ہم باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے ساتھ ان انتخابات کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، چاہتے ہیں کہ صبح 4 بجے والے ووٹ نتائج میں شامل نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ پھر بتاتا چلوں کہ ہم انتخابات پہلے ہی جیت چکے ہیں، جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور جنہوں نے ہماری مدد کی سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔