اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ طرز کی ریاست بنانا ہماری اصل منزل ہے ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنی منزل کے حصول کے لئے گامزن ہیں ،راستے کی رکاوٹیں دور ہوتیں رہیں گی ، حکومت کے اقدامات اور پالیسوں کے ثمرات جلد عوام کو نظر آئیں گے ، مہنگائی کی روک تھام ہماری …
پاکستان کو ریاست مدینہ طرز کی ریاست بنانا ہماری اصل منزل ہے ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنی منزل کے حصول کے لئے گامزن ہیں، حکومت کے اقدامات اور پالیسوں کے ثمرات جلد عوام کو نظر آئیں گے، وزیر اطلاعات شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ طرز کی ریاست بنانا ہماری اصل منزل ہے ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنی منزل کے حصول کے لئے گامزن ہیں ،راستے کی رکاوٹیں دور ہوتیں رہیں گی ، حکومت کے اقدامات اور پالیسوں کے ثمرات جلد عوام کو نظر آئیں گے ، مہنگائی کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے ، نہ تو پی ٹی وی کی نجکاری کی جاری ہے اور نہ ہی ملازمین کو نکالا جارہا ہے۔ وہ جمعہ کو پی آئی ڈی میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ اور تحقیق سید فخر امام اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار عماد اظہر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے اسی بات پر زور دیتے ہیں کہ ریاست میں عام عوام کو ہر ممکن سہولیات میسر ہوں ، مسائل اور مشکلات ان کی دہلیز پر حل ہوں ، یہ ہی ریاست مدینہ ماڈل ہے ، اصل میں ہماری منزل کا تعین ہوچکا ہے اور ہماری سمت بھی درست ہے ، منزل تک پہنچنے کے لئے وقت لگتا ہے اور راستے میں رکاوٹیں بھی آتیں ہیں ، ان تمام رکاوٹوں کو ہم نے عبور کر کے اپنی منزل مقصود تک پہنچنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کسان ریلی کے دوران ایک کسان کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی ناپسندیدہ ہے ، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کے تعلق رکھنے والے معاملات پر عوام الناس کو وقفے وقفے سے آگاہ کیا جائے ، گندم ، چینی کی درآمد ، تقسیم اور ر عائیتی نرخوں پر د دستیابی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سے 1600 کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجز، ایڈہاک ملازمین کو نکالنے اور پی ٹی وی کی نجکاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، کسی نے نامکمل بات کو آگے بڑھایا ہے ، یہ کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پی ٹی وی سے کسی قسم کی ڈائون سائزنگ نہیں کی جارہی ۔







