اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے 6 نومبر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم باجوہ سے ملاقات کی۔ پاکستان میں چین کے سفارتخانے کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران چین پاکستان تعلقات اور سی پیک کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منسٹر قونصلر پینگ چون ژو ، راہداری امور اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی …
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم باجوہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے 6 نومبر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم باجوہ سے ملاقات کی۔ پاکستان میں چین کے سفارتخانے کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران چین پاکستان تعلقات اور سی پیک کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منسٹر قونصلر پینگ چون ژو ، راہداری امور اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین نے سفیر نونگ رونگ کے نیا عہدہ سنبھالنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین روایتی دوستی عوام کے دلوں میں گہری رچی بسی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید مضبوطی آئے گی۔ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے اور اسے پاکستانی حکومت اور عوام کی دلی حمایت حاصل ہے۔ سی پیک اتھارٹی راہداری منصوبے کے لئے ”ونڈوڈ ون سٹاپ سروس“(windowed one-stop service) کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور چین کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی کو مزید تقویت دینے کے لئے تیار ہے تاکہ گوادر پورٹ ، انفرا سٹرکچر ، صنعت ، زراعت اور سوشل اکانومی جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ مشترکہ طور پر نئی پیشرفت کو فروغ دیا جاسکے۔ سی پیک پراجیکٹس اور اہلکاروں کو مو ثر انداز میں تحفظ اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ راہداری سے زیادہ سے زیادہ معاشی اور معاشرتی فوائد حاصل کئے جا سکیں اور دونوں ممالک کے عوام اس سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین پاکستان تعلقات کے ضمن چیئرمین کی بھرپور حمایت کو سراہتے ہوئے چیئرمین اور سی پیک اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے مابین ہمہ جہتی تعاون کا ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے۔ دونوں ممالک کے اعلی رہنمائوں کی توجہ اور تعاون کے باعث سی پیک کی تعمیر کے ضمن میں مسلسل مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ پاکستان میں چین کا سفارت خانہ اتھارٹی کے ساتھ روابط اور تعاون کو مستحکم کرنے، دونوں ممالک کے رہنمائوں کے اتفاق رائے کو مزید عملی شکل دینے ، 10 ویں جے سی سی کے لئے فعال تیاری ، صنعتی پارکس ، زراعت اور سماجی شعبوں میں تعاون کو مزید استحکام اور وسعت دینے اور سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اعلیٰ و معیاری ماڈل بنانے کیلئے پر عزم ہے۔







