اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کووڈ 19-کے خلاف ملک کی کامیاب جدوجہد کو سراہتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر بدستور عمل پیرا رہنے کا مشورہ دیا کیونکہ ابھی تک یہ وبا مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔صدر مملکت نے جمعہ کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل جمعہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چہرے کے ماسک ، بار بار ہاتھ دھونے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کووڈ 19-کے خلاف ملک کی کامیاب جدوجہد کو سراہتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر بدستور عمل پیرا رہنے کا مشورہ دیا کیونکہ ابھی تک یہ وبا مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔صدر مملکت نے جمعہ کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل جمعہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چہرے کے ماسک ، بار بار ہاتھ دھونے اور معاشرتی فاصلے سمیت عوامل کے امتزاج کے ذریعے کووڈ 19-سے کامیابی سے نمٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لئے بھی ان عوامل کا امتزاج ضروری ہے کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ہزاروں سے گھٹ کر صرف 200 ہوگئی تھی ،کورونا کے خلاف لڑائی کو چہرے پرماسک پہننے، بار بارہاتھ دھونے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کے سابقہ طریقوں پر عمل کرتے ہوئے دوبارہ جیتا جا سکتا ہے۔مزید برآں ، انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں پاکستان کو زندگی اور معاش کے مابین توازن برقرار رکھنے کے لئے پہچانا جا رہاہے کیونکہ حکومت وبائی حالات میں بھی معاشی سرگرمی کو برقرار رکھنے کے لئے کوشش کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ عوام کے ساتھ ساتھ حکومت نے اپنے احساس پروگرام کے ذریعے ان لوگوں کی مدد کی جو وبا کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار تھے۔صدر مملکت کی حیثیت سے اپنے ایجنڈے کی ترجیحات کو اجاگر کرتے ہوئے ، ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ کووڈ 19-سے بہت پہلے ، انہوں نے 2019 میں اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھا تھا کہ وہ خواتین کی وراثت کے حق کے تحفظ کے لئے علمائے کرام کے کردار کو تلاش کریں ، معتدی بیماریوں سے بچنے کے لئے ہاتھ دھونے کے عمل کو فروغ دیں ، درخت لگانے اور پانی کے ضائع ہونے کی حوصلہ شکنی کریں۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران انہوں نے علمائے کرام کو خواتین کی وراثت کے بارے میں بہت زیادہ مثبت پایا ہے ، لیکن اس چیلنج کو معاشرتی سلوک کو بہتر بنا کر رائج کیا جا سکتا ہے کیونکہ کچھ علاقوں میں لوگوں نے خواتین کے حقوق غصب کرنے کی برائی کو اپنایا ہوا ہے۔صدر نے کہا کہ انہوں نے سی آئی آئی کو اہم مضامین کی ایک فہرست تیار کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ امام صاحبان کو اپنے جمعہ کے خطبات کو متفقہ طور پر مرکوز کیا جائے ، تاکہ بعض امور پر لوگوں کے طرز عمل کو تبدیل کیا جاسکے۔صدر نے ٹیلی صحت کو فروغ دینے پر زور دیا کہ وہ خواتین کو خاص طور پر افسردگی یا ڈپریشن جیسے مرض کے لاحق ہونے کی صورت میں فوری طور پر طبی مشورے فراہم کریں اور اس کو روگ یا ٹابو نہ بننے دیا جائے ۔صدر نے کہا کہ وہ ٹیلی ہیلتھ خدمات کے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور کامیاب بھی رہیں گے ، کیونکہ کووڈ 19- کے دوران اس طرح کے کال سنٹرز کے نظریہ کا پہلے ہی تجربہ کیا جاچکا ہے۔ای گورننس کی اہمیت کی حمایت کرتے ہوئے ، صدر نے کہا کہ اس سے متعلقہ عہدیداروں کی طرف سے معمولی سستی کو ختم کرکے حکومت میں کارکردگی اور شفافیت لاسکتی ہے۔سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدان عدلیہ اور فوجی اسٹیبلشمنٹ جیسے قومی اداروں کو نشانہ بنائے بغیر ایک دوسرے پر تنقید کرسکتے ہیں۔







