راولپنڈی۔6نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیر ملکی خاتون ونیسا اوبرائن نے ملاقات کی، وہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے والی خاتون ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ونیسا اوبرائن کی کامیابیوں کو سراہا اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ونیسا اوبرائن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ …
جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیر ملکی خاتون ونیسا اوبرائن کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔6نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیر ملکی خاتون ونیسا اوبرائن نے ملاقات کی، وہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے والی خاتون ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ونیسا اوبرائن کی کامیابیوں کو سراہا اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ونیسا اوبرائن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی واحد کوہ پیما اور سمندر کے گہرے ترین پانیوں میں اترنے والی واحد خاتون ہیں۔ ان مواقع پر انہوں نے پاکستان کا پرچم بھی تھامے رکھا۔







