پوليو اور خسرے کی وباؤں سے بچنے کے ليے 655 ملين ڈالر درکاردرکار ہيں، اقوام متحدہ

92
United Nations

اقوام متحدہ ۔7نومبر (اے پی پی):دنيا کے کئی متاثرہ ممالک ميں پوليو اور خسرے کی وباؤں سے بچنے کے ليے 655 ملين ڈالر درکار ہيں۔ اقوام متحدہ نےخبردار کيا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر ميں خسرے اور پوليو کے خاتمے کے ليے جاری مہمات بری طرح متاثر ہوئی ہيں۔ يونيسف اور عالمی ادارہ صحت نے فوری طور پر مطلوبہ فنڈنگ کا مطالبہ کيا تاکہ کئی ممالک ميں وبائی صورت حال تک پہنچنے سے بچا جا سکے۔ کورونا وائرس کی وبا سے قبل پوليو پر تقريباً قابو پا ليا گيا تھا تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اب افغانستان، پاکستان اور چند افريقی ملکوں ميں پوليو کے کيسز دوبارہ بڑھ سکتے ہيں۔