اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) بھارتی فوج کے تفتیشی سیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ عملی طور پر مداخلت کرتے ہوئے بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں قید بیمار قیدیوں کو فوری ہسپتال منتقل کرایا جائے اور ان کے لئے جان بچانے والی ادویات اور …
مشال ملک کا بان کی مون سے خط میں مطالبہ
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) بھارتی فوج کے تفتیشی سیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ عملی طور پر مداخلت کرتے ہوئے بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں قید بیمار قیدیوں کو فوری ہسپتال منتقل کرایا جائے اور ان کے لئے جان بچانے والی ادویات اور غذائی اجناس کی سپلائی فوری طوربحال کرائی جائے۔ ہفتہ کو یہاں اپنی رہائی گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکے شوہریاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں جیل کی بجائے فوج کے ایک تفتیشی سیل میں رکھا گیا ہے اور بھارتی فوجی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی یاسین ملک کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کرنے کی ہدایات کی بجائے انہیںمزید اذیت دی جا رہی ہے۔








