پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان کی کرِیکس ایریا کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نے کہا ہے کہ بحری سرحدوں کا دفاع پاک بحریہ کی اولین ذمہ داری ہے اور پاک بحریہ اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں جذبے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں اور آلات کا بھرپور استعمال بھی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ کرِیکس ایریا کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ ترجمان …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نے کہا ہے کہ بحری سرحدوں کا دفاع پاک بحریہ کی اولین ذمہ داری ہے اور پاک بحریہ اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں جذبے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں اور آلات کا بھرپور استعمال بھی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ کرِیکس ایریا کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سجاول میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے جنوب مشرقی سرحد کے ساتھ موجود اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ امیرالبحر کو کرِیکس ایریا میں درپیش خطرات اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ نیول چیف نے مشکل موسمی حالات اور دشوار گزار علاقے میں فرائض کی انجام دہی پرجوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔

مزید خبریں