گورنر بلوچستان اور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے کوئٹہ میں پاک چین فرینڈ شپ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتا ح کیا

کوئٹہ۔11نومبر (اے پی پی):گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ابرارالحق نے کوئٹہ میں پاک چین فرینڈ شپ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتا ح کیا ،اس موقع پراسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کے تعاون سے پانڈا پروجیکٹ کے تحت سکولوں کے طلباءوطالبات میں بیگز تقسیم کرنے کے ساتھ ویل چیئرز بھی تقسیم کئے گئے جبکہ چین کے تعاون سے خراب ایمبولینسز کی مرمت اور …

کوئٹہ۔11نومبر (اے پی پی):گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ابرارالحق نے کوئٹہ میں پاک چین فرینڈ شپ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتا ح کیا ،اس موقع پراسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کے تعاون سے پانڈا پروجیکٹ کے تحت سکولوں کے طلباءوطالبات میں بیگز تقسیم کرنے کے ساتھ ویل چیئرز بھی تقسیم کئے گئے جبکہ چین کے تعاون سے خراب ایمبولینسز کی مرمت اور 10بستروں پر مشتمل پاک چین دوستی ہیلتھ کیئر سینٹر میں جدید مشینری بھی ہلال احمر بلوچستان کے انتظامیہ کے حوالے کی گئی ،ایئرپورٹ روڈ پر پاکستان ریڈ کریسنٹ بلوچستان کے دفتر میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات اور دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے کوروناوائرس کے وبا اور قدرتی آفات میں چین کے تعاون کو بھلایا نہیں جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ سانحہ 8اگست 2016میں وکلاکی کثیر تعداد میں شہادت کے دلخراش سانحے کو بھولنا ممکن نہیں آج ان شہیدوکلا کی یاد میں پاک چین دوستی ہیلتھ کیئر سینٹر کا قیام مستحسن امر ہے،سانحہ 8اگست میں ہمارے بہت سارے سینئر وکلاہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئے ہیں جن کا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوسکتا ،انہوںنے کہا کہ بحیثیت چیف جسٹس آف بلوچستان میر اکام عدالت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اور انصاف کااصول تھا مگر گورنر بلوچستان کا منصب سنبھالنے کے بعد بڑے قریب سے صوبے کے مختلف علاقوں کے عوام کے مسائل کا اندازا ہواماضی میں بلوچستان کے صحت کے شعبے میں خاطر خواہ کام نہیں ہوا ہے دیہی علاقوں کے لوگ صحت اور تعلیم کی سہولیات کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں ،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے پاک چین فرینڈ شپ ہیلتھ کیئر جدید سینٹر کے قیام پر پاکستان ریڈ کریسنٹ اور چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت نے کورونا وائرس کی وباءسمیت دیگر قدرتی آفات کے موقع پر ہمیشہ پاکستان وبلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ہر ممکن معاونت کی ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے چیئرمین ابرابر الحق نے کہا کہ بلوچستان میں اداروں کی بہتری اور عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے کوئٹہ میں ہیلتھ کیئر سینٹر کے قیام میں تعاون پر چین حکومت کے شکر گزار ہےں کیونکہ پاکستان جب زلزلہ ،سیلاب آیا ہے تو چین کی حکومت اور عوام نے پاکستان کے ساتھ نہ صرف اظہار یکجہتی کیا ہے بلکہ مشکل وقت میں بھر پورتعاون فراہم کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ بلوچستان میں ہر شعبے میں کام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کریگی اور میری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے لیے کام کروں کیونکہ ماضی میں یہاں کے عوام کو نظر انداز کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ دیہی اور پسماندہ علاقوں کے عوام کا معیار بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے اس لیے ناگزیر ہے کہ کوئٹہ کے ہیلتھ کیئر سینٹر کے لیے صوبائی حکومت اور مخیر حضرات تعاون کرے تاکہ صحت کے سہولیات کے لیے بہت جلدپاک چین فرینڈ شپ ہیلتھ کیئر سینٹر کو ماڈل ہسپتال میں تبدیل کیا جاسکے ،ہیلتھ کیئر سینیٹر میں تعاون پر چینی حکومت اور اسلام آبادمیں قائم چین کے سفارتخانے کے حکام کے مشکور ہےں ۔ تقریب میں پاکستان ریڈ کریسنٹ بلوچستان کے چیئرمین اکرم شاہ ایڈوکیٹ ،ڈی آئی جی موٹروے پولیس بلوچستان علی شیر جھکرانی ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں بایزید خان کاسی ،آصف ترین ،دائود خان پانیزئی سمیت سرکاری آفیسران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔