اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تقریروں سے عیاں ہے کہ یہ شکست مان چکے ہیں ۔ ناکامی اور شکست ان کا مقدرہے، یہ لوگ ایک طرف گلگت بلتستان کے جمہوری عمل میں شریک ہیں لیکن دوسری جانب جمہوریت کے منافی باتیں کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مریم نواز کے خطاب پراپنے ردِعمل …
مریم نواز کی تقریروں سے عیاں ہے کہ یہ شکست مان چکے ہیں ، وزیر اطلاعات

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تقریروں سے عیاں ہے کہ یہ شکست مان چکے ہیں ۔ ناکامی اور شکست ان کا مقدرہے، یہ لوگ ایک طرف گلگت بلتستان کے جمہوری عمل میں شریک ہیں لیکن دوسری جانب جمہوریت کے منافی باتیں کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مریم نواز کے خطاب پراپنے ردِعمل میں کہا کہ یہ ہے ان کی جمہوریت اور آئین سے پاسداری ۔ یہ سیاسی بد حواسی نہیں تو اورکیا ہے؟ قوم انہیں بد دعائیں دے رہی ہے جنہوں نے اپنی جیبیں بھر کر عوام کو کنگال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا، قوم ان کاغذی شیروں سے واقف ہے جو اپنے ہی کارکنان کو چھوڑ کر صندوقوں سمیت ملک سے روانہ ہوگئے تھے ۔ وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اب لندن میں قانون کے مفرور ہیں جن کی زبان سے قومی وقار اور ملکی مفاد تک محفوظ نہیں ۔








