اسلام آباد/ سکردو۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 10 خصوصی سیاحتی زونز بنائے جائیں گے، سیاحتی مقامات پر تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا، وزیراعظم عمران خان ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں، گلگت بلتستان میں …
گلگت بلتستان میں 10 خصوصی سیاحتی زونز بنائے جائیں گے، تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، ذوالفقار عباس بخاری کا سکردو جلسہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد/ سکردو۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 10 خصوصی سیاحتی زونز بنائے جائیں گے، سیاحتی مقامات پر تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا، وزیراعظم عمران خان ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں، گلگت بلتستان میں خصوصی سیاحتی زونز بنائیں گے، سیاحتی مقامات پر تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سمیت پارٹی عہدیدار اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہم نے سیاحت کے شعبہ کو فروغ دینے کے لئے دس مقامات کا انتخاب کیا ہے۔ یہ علاقہ خوبصورت جھیل اور خوبصورت پہاڑوں سمیت قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں ہسپتال ہوگا، سیاحتی پالیسی ہوگی، ہوٹلز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہاں دس زونز قائم کئے جائیں گے تو پورے گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ہوٹلوں سمیت دس زونز قائم کئے جا رہے ہیں جہاں ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقعمیسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو دوسرے علاقوں کے برابرلایا جائے گا۔ وزیراعظم نے فاٹا کے انضمام کا وعدہ بھی پورا کیا اور اب گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ بھی پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مایوسی والی باتیں کرتے ہیں، میرا گلگت بلتستان کے عوام کو مشورہ ہے کہ ان لوگوں کے جھانسوں میں نہ آئیں جو یہاں لوٹ مار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی قیادت قومی نوعیت کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کا حال آپ دیکھ سکتے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی اپنی حکومت ہے لیکن ان کے اپنے حلقہ کا حال اس قدر ابتر ہے کہ وہاں کے عوام علاج معالجہ کی سہولیات سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ یہ لوگ اپنے علاقے کی صورتحال دوسروں کے سامنے بیان نہیں کر سکتے، جو لوگ اپنے حلقہ میں سہولیات فراہم نہیں کر سکتے وہ یہاں کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے لئے گلگت بلتستان میں 150 ٹاورز لگائیں گے تاکہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح یہاں بھی انٹرنیٹ کی سہولت کی دستیابی کو ممکن نایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہوٹلنگ کے قیام کے حوالے سے پالیسی منظور کروا لی ہے، یہاں ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس بھی تیار کئے ہیں، ہر سپورٹس کمپلیکس میں ہاکی، فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کی سہولیات موجود ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے حوالے سے ایک خودمختار بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا تاکہ پوری دنیا کو پتہ چلے کہ یہاں سیاحتی مقامات پر کتنی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل سینٹرز بنائے جائیں گے جہاں لوگوں کو تربیت فراہم کر کے بیرون ممالک بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اب تک 9 لاکھ 70 ہزار افراد کو تربیت کی فراہمی کے بعد بیرون ملک بھجوایا ہے لیکن بدقسمتی سے گلگت بلتستان سے بہت کم لوگ بیرون ملک گئے۔ ہم ٹریننگ سنٹر بنا کر کوٹہ دیں گے کہ یہاں کے لوگ بھی باہر جا کر زندگی بسر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ار ن لیگ دھاندلی اور کرپشن کے ماہر ہیں، انتخابات قریب ہیں لیکن آج کے جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ یہاں کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔








